ایران:2022 کے احتجاج میں آنکھ سے محروم ہونیوالے نوجوان کو سزائے موت

ایران:2022 کے احتجاج  میں آنکھ سے محروم ہونیوالے  نوجوان کو سزائے موت

پیرس(اے ایف پی)ایران میں 2022 کے حکومت مخالف احتجاج کے دوران ایک آنکھ سے محروم ہونے والے 27 سالہ نوجوان علی زارعی کو سزائے موت سنا دی گئی۔

 انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق علی زارعی کو گزشتہ ماہ فساد فی الارض کے الزام میں موت کی سزا سنائی گئی۔ وہ احتجاج کے دوران سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہوا اور طبی علاج کیلئے جرمنی منتقل ہوگیا تھا۔ زارعی رواں سال جرمنی سے ایران واپس پہنچا، جہاں اسے فوری گرفتار کرلیا گیا۔زارعی نے فروری میں میونخ میں رضا پہلوی کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی حکومت کے خلاف تقریر کی تھی۔ انسانی حقوق تنظیموں نے سزا کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے فوری طور پر زارعی کی جان بخشی کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...