جرمن نجی کمپنی کا راکٹ پہلی بار مدار میں پہنچ گیا

جرمن نجی کمپنی کا راکٹ  پہلی بار مدار میں پہنچ گیا

برلن(اے ایف پی)جرمنی کی خلائی کمپنی اِزار ایرو اسپیس نے ناروے سے اسپیکٹرم راکٹ کامیابی سے خلا میں مدار تک پہنچا دیا،

جسے یورپ کی خلائی صنعت کی اہم   کامیابی قرار دیا جا رہا ہے ۔ 28 میٹر طویل راکٹ ناروے کے اینڈویا خلائی مرکز سے روانہ ہوا۔ کمپنی کے مطابق یہ براعظم یورپ سے خلا کے مدار میں پہنچنے والا نجی طور پر تیار کردہ پہلا راکٹ ہے ۔ کئی ماہ کی تاخیر اور مارچ 2025 میں ناکام تجربے کے بعد یہ کامیاب لانچ ممکن ہوا۔ جرمنی یورپ کی خلائی خودمختاری بڑھانے کیلئے نجی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...