اگست 2026 انسانی تاریخ کا گرم ترین مہینہ قرار،رواں سال گرمی کے نئے ریکارڈ قائم
پیرس(نیوز ایجنسیاں)یورپی موسمیاتی ادارے کوپرنیکس کے مطابق اگست 2026 انسانی تاریخ کا گرم ترین مہینہ ریکارڈ ہوا، عالمی اوسط درجہ حرارت 16اعشاریہ96 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
ادارے کے مطابق یہ درجہ حرارت 1991 سے 2020 کی اوسط سے صفر اعشاریہ85ڈگری زیادہ ہے ۔ سمندری درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ اور ایل نینو کی شدت بڑھنا اگست میں غیر معمولی گرمی کی بڑی وجوہات قرار دی گئی ہیں۔ جون سے اگست تک کا عرصہ بھی دنیا کا گرم ترین موسم گرما رہا۔ مغربی یورپ اور امریکا میں بھی رواں سال موسم گرما نے گرمی کے نئے ریکارڈ قائم کیے ۔ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے ۔اقوام متحدہ کے موسمیاتی سربراہ سائمن اسٹیل نے کہا کہ شواہد واضح ہیں کہ فوسل ایندھن پر انحصار کی قیمت انسانیت کو بڑھتی حدت کی صورت میں ادا کرنا پڑ رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments