دو منشیات فروش گرفتار، 3کلو چرس برآمد

 دو منشیات فروش گرفتار، 3کلو چرس برآمد

راہوالی (نامہ نگار)تھانہ کینٹ پولیس نے دو منشیات فروش گرفتارکرکے 3کلو چرس برآمد کرلی ۔

پولیس نے جی ٹی روڈ بدوکی گوسائیاں میں ناکے پر نعمان چیمہ سکنہ امین پور کی تلاشی لی تواس سے 1280گرام چرس برآمد ہوئی جبکہ تلونڈی کھجور والی موڑ ناکے پر ارسلان عرف وکی کی تلاشی پر 1650گرام چرس برآمدکرلی۔ ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ چرس لدھیوالاوڑائچ کے علی حسن عرف تنو شیخ سے لے کر آیا ہے اور اسکے گاہکوں کو بھی سپلائی کرتا ہے ۔پولیس نے مقدمات درج کرلیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...