یورپی یونین میں پناہ کی درخواستیں 5سال کی کم ترین سطح پر آگئیں

یورپی یونین میں پناہ کی درخواستیں  5سال کی کم ترین سطح پر آگئیں

برسلز(اے ایف پی)یورپی یونین میں رواں سال کے پہلے 6ماہ میں پناہ کی درخواستوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

یورپی یونین ایجنسی برائے پناہ گزین کے مطابق جنوری سے جون تک یورپی یونین، سوئٹزرلینڈ اور ناروے میں 3 لاکھ 32 ہزار درخواستیں جمع ہوئیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 17 فیصد کم ہیں،فرانس نے سب سے زیادہ 69 ہزار درخواستیں وصول کیں۔ یہ 2021 کے بعد کسی بھی سال کے پہلے 6ماہ میں کم ترین تعداد ہے ۔ حکام کے مطابق شام کی سیاسی صورتحال میں تبدیلی اور یورپی ممالک کی سخت تر ین مہاجرت پالیسی کمی کی بڑی وجوہات ہیں۔ افغان شہری سب سے زیادہ درخواست گزار رہے ، جن کی تعداد 39 ہزار تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...