اماراتی صدر کا دورہ جرمنی ، اربوں یورو کے معاہدے متوقع
برلن(اے ایف پی)متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے سرکاری دورے پر جرمنی پہنچ گئے ، دورے کے دوران توانائی، ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں اربوں یورو کے معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔
برلن پہنچنے پر جرمن صدر فرینک والٹر شٹائن مائر نے امارتی ہم منصب کو خوش آمدید کہا، شیخ محمد بن زاید چانسلر فریڈرک مرز سے بھی ملاقات کریں گے ۔ امارات جرمنی کا خلیجی خطے میں سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے ، دونوں ممالک کی باہمی تجارت گزشتہ سال 15 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments