چین :غیر ملکی بحری جہاز میں آتشزدگی، 25 افراد ہلاک،5زخمی

چین :غیر ملکی بحری جہاز میں  آتشزدگی، 25 افراد ہلاک،5زخمی

بیجنگ(اے ایف پی)چین کی بندرگاہ چنگ ڈاؤ میں غیر ملکی پرچم بردار مال بردار بحری جہاز میں آتشزدگی کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک ہوگئے ۔

سرکاری میڈیا کے مطابق حادثے کے وقت جہاز پر 42 افراد سوار تھے ، جن میں سے 17 کو بحفاظت نکال لیا گیا، تاہم 5 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق  جہاز میں موجود تمام 25 لاپتا افراد مردہ حالت میں ملے ۔ آگ پر قابو پالیا گیا۔ جہاز بندرگاہ پر مرمت کیلئے لنگرانداز تھا، تاہم آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...