طیارے کا کرایہ ایک لاکھ 60ہزار ڈالرز سے زیادہ :ایوی ایشن کمپنی کے عہدیدار کی گفتگو

طیارے کا کرایہ ایک لاکھ 60ہزار  ڈالرز سے زیادہ :ایوی ایشن  کمپنی کے عہدیدار کی گفتگو

لندن (مانیٹرنگ سیل )وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی انگلینڈ میں اپنی بیٹی کی گریجویشن تقریب کے لیے پنجاب حکومت کے طیارے کا استعمال عوامی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔

لاہور کی ایک ایوی ایشن کمپنی کے عہدے دار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بی بی سی کو بتایا کہ نجی کمپنیاں گلف سٹریم طیارے کے لیے 12 سے 15 ہزار ڈالرز فی گھنٹہ وصول کرتی ہیں۔اُن کے بقول پاکستان میں بڑے ادارے اور کچھ پراپرٹی ٹائیکون بھی یہ جہاز کرائے پر دیتے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ اس طیارے پر لندن تک کا سفر سات گھنٹے پر محیط ہوتا ہے اور اگر 12 ہزار ڈالرز فی گھنٹہ بھی ہو تو یکطرفہ سفر پر 84 ہزار ڈالر لاگت آ سکتی ہے ۔ یعنی مجموعی طور پر آنے اور جانے کا کرایہ ایک لاکھ 60 ہزار ڈالرز سے زیادہ ہو سکتا ہے ۔ پائلٹ سمیت کریو کے دو سے تین ارکان کی رہائش اور کھانے کے اخراجات اس کے علاوہ ہوتے ہیں۔ لندن کے دو ہوائی اڈے ہیتھرو اور لیوٹن میں اس نوعیت کا طیارہ پارک کرنے اور ہینڈلنگ کی یومیہ فیس بھی ہزاروں ڈالرز میں ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...