برطانوی پارلیمنٹ میں معاونت سے موت کو قانونی حیثیت دینے کا بل مسترد
لندن(آئی این پی )برطانوی پارلیمنٹ میں شدید اور جذباتی بحث کے بعد انگلینڈ اور ویلز میں معاونت سے موت کو قانونی حیثیت دینے کا بل معمولی اکثریت سے مسترد ہوگیا۔
دارالعوام میں بل کے خلاف 286 ارکان نے ووٹ دیا جبکہ 270 نے حمایت کی، یوں بل صرف 16 ووٹوں کے فرق سے ناکام ہوا۔ مجوزہ قانون کے تحت ایسے بالغ اور ذہنی طور پر اہل افراد کو طبی معاونت سے زندگی ختم کرنے کی اجازت دینے کی تجویز تھی، جن کے بارے میں ڈاکٹروں کا خیال ہو کہ ان کی زندگی 6 ماہ یا اس سے کم باقی ہے ۔ بل میں اس عمل کیلئے مخصوص شرائط اور حفاظتی ضوابط بھی تجویز کیے گئے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments