چینی صدر شیڈول مکمل کیے بغیر مودی کا گالا ڈنر چھوڑ کر وطن روانہ

چینی صدر شیڈول مکمل کیے بغیر مودی کا گالا ڈنر چھوڑ کر وطن روانہ

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)چینی صدر شی جن پنگ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے برکس سربراہی اجلاس میں شریک عالمی رہنماؤں کے اعزاز میں دئیے گئے گالا ڈنر میں شرکت کیے بغیر چین واپس روانہ ہوگئے۔

شی جن پنگ تقریباً 7 سال بعد 12 ستمبر کو بھارت پہنچے تھے ، تاہم 13 ستمبر کو اپنا شیڈول مکمل کیے بغیر وطن روانہ ہوگئے ۔ مودی نے برکس اجلاس میں شریک سربراہان مملکت اور دیگر عالمی شخصیات کیلئے عشائیے کا اہتمام کیا تھا، جس میں چینی صدر کی شرکت بھی طے تھی۔ بھارتی میڈیا نے شی جن پنگ کی عدم شرکت اور دورہ مختصر کرنے کو نمایاں کرتے ہوئے مختلف سوالات اٹھائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...