الہان عمر پر سرکہ پھینکنے والے شخص کو 14ماہ قید کی سزا
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست مینیسوٹا میں ٹاؤن ہال اجلاس کے دوران مسلم رکن کانگریس الہان عمر پر سرکہ پھینکنے والے ملزم کو عدالت نے 14 ماہ قید کی سزا سنا دی ۔
رپورٹس کے مطابق انتھونی جیمز نامی شخص نے سیاسی اختلاف کے باعث کانگریس رکن الہان عمر کو نشانہ بنانے اور ان پر سرکہ پھینکنے کا اعتراف کیا تھا۔عدالت نے مقدمے کی سماعت کے بعد ملزم انتھونی جیمز کو اس گھناؤنے فعل اور واقعے میں ملوث ہونے پر 14 ماہ قید کی سزا کا حکم سنا دیا ۔عدالت میں سماعت کے دوران ملزم نے اپنے فعل پر عدالت اور رکن کانگریس سے معافی مانگی۔ اس کے وکیل اور استغاثہ کے مطابق ملزم کو صحت کے کچھ مسائل بالخصوص پارکنسنز کی بیماری کا سامنا ہے اور وہ اس واقعے کے وقت دباؤ کا شکار تھا۔عدالت نے ملزم کو رہائی کے بعد 3 سال تک نگرانی میں رکھنے اور الہان عمر سے رابطہ نہ کرنے کا بھی حکم دیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments