ایران میں فرانسیسی سفارتخانے سے منسلک زبان مرکز بند، پیرس کا احتجاج
تہران(اے ایف پی) ایران نے تہران میں فرانسیسی سفارتخانے سے منسلک فرانسیسی زبان مرکز بند کردیا۔ ایرانی عدلیہ کی ویب سائٹ میزان کے مطابق تہران کے پراسیکیوٹر کے دفتر کی ہدایت پر مرکز کو غیرقانونی سرگرمیوں کے الزام میں بند کیا گیا۔
عدلیہ نے الزام عائد کیا کہ مرکز نے زبان سکھانے کے ادارے کی حیثیت کا غلط استعمال کیا اور ملک کی اشرافیہ سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی شناخت اور نیٹ ورک بنانے کے ساتھ انہیں بیرون ملک جانے میں سہولت فراہم کرنے کی کوشش کی۔فرانسیسی وزارت خارجہ نے مرکز کی بندش کو فرانس کی ایران میں ثقافتی موجودگی پر ایک اور حملہ قرار دیتے ہوئے اسے ناقابل قبول اور بلاجواز قرار دیا۔ وزارت نے کہا کہ پیرس مناسب اقدامات کے ذریعے اس کا جواب دے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments