لداخ :احتجاج کے دوران ہلاک افراد کی برسی پر مکمل شٹر ڈاؤن

لداخ :احتجاج کے دوران ہلاک افراد کی برسی پر مکمل شٹر ڈاؤن

دکانیں،کاروباری مراکز بند ،سڑکیں سنسان،بدھ مت دعائیہ تقریبات کا انعقاد خودمختاری کے مطالبے پر فوج کی فائرنگ سے لیہہ میں 4 افراد ہلاک ہوئے تھے

سری نگر(اے ایف پی)مقبوضہ کشمیر میں لداخ کے مرکزی شہر لیہہ میں گزشتہ سال احتجاج کے دوران ہلاک ہونے والے 4 افراد کی پہلی برسی پر مکمل شٹر ڈاؤن کیا گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق دکانیں اور کاروباری مراکز بند جبکہ سڑکیں سنسان رہیں، شہریوں نے ہلاک افراد کی یاد میں خصوصی بدھ مت دعائیہ تقریبات بھی منعقد کیں۔ گزشتہ سال 24 ستمبر کو خودمختاری کے مطالبے پر ہونے والے احتجاج کے دوران سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ لداخ کے شہری 2019 میں بھارت کی جانب سے خطے کی نیم خودمختاری ختم کرکے براہ راست حکمرانی نافذ کئے جانے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہیں۔ مقامی افراد زمین، ملازمتوں، وسائل اور ثقافتی شناخت کے تحفظ کیلئے آئینی خودمختاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...