مائیکروسافٹ کا \"کوپائلٹ \"میں ورڈ ایکسل ، پاورپوائنٹ ضم کرنیکا اعلان
سان فرانسسکو(اے ایفگ پی)مائیکروسافٹ نے اپنے مصنوعی ذہانت کے معاون’’کوپائلٹ ‘‘میں ورڈ، ایکسل اور پاور پوائنٹ کو ضم کرنے کے نئے منصوبے کا اعلان کردیا۔
کمپنی کے مطابق آئندہ چند ہفتوں میں مائیکروسافٹ 365 کے انفرادی صارفین اور آزمائشی پروگرام میں شامل کاروباری ادارے ’’کوپائلٹ ‘‘ کے اندر ہی فائلیں بنانے ، ترمیم کرنے اور شیئر کرنے کے قابل ہوں گے ۔ مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ صارفین کو مختلف ایپلی کیشنز کے درمیان بار بار منتقل نہیں ہونا پڑے گا۔"کوپائلٹ "میں آٹو پائلٹ فیچر بھی شامل کیا گیا ہے جو خودکار کام مسلسل انجام دے سکتا ہے ۔ کمپنی کے مطابق جدید اے آئی ایجنٹس زیادہ کمپیوٹنگ طاقت استعمال کرتے ہیں، اس لیے ان کی قیمت استعمال کی بنیاد پر وصول کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments