سپین کی خاتون کو پاکستان لے جاکرکزن سے جبری شادی کرانیوالے 2افراد گرفتار
میڈرڈ (اے ایف پی)سپین کی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک خاتون کو مبینہ طور پر دھوکے سے پاکستان لے جاکر زبردستی کزن سے شادی کرانے کی کوشش کی گئی تاہم اسے بازیاب کراکے سپین واپس پہنچا دیا۔
کاتالونیا کی علاقائی پولیس کے مطابق 41 اور 45 سالہ دو افراد کو 21 جولائی کو بارسلونا ایئرپورٹ سے انسانی سمگلنگ اور جبری شادی کے مقصد سے غیر قانونی سرگرمیوں کے شبہے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ہسپانوی پولیس کے مطابق خاتون ستمبر 2025 میں پاکستان گئی تھی، پاکستان پہنچنے کے بعد مبینہ طور پر رشتہ داروں نے اس کا ہسپانوی پاسپورٹ ضبط کرکے اسے گھر تک محدود کردیا اور اس کی مرضی کے خلاف کزن سے شادی طے کردی۔خاتون کے ساتھی نے پولیس کو اطلاع دی جس پر ہسپانوی پولیس نے پاکستان میں اپنے سفارتخانے کے تعاون سے خاتون کا سراغ لگایا اور اسے بازیاب کراکے سپین واپس لانے کیلئے کامیاب اقدامات کئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments