بھارتی وزیر دفاع کی نام لئے بغیر پاکستان کو پھر دھمکی

 بھارتی وزیر دفاع کی نام لئے بغیر پاکستان کو پھر دھمکی

پڑوسی ملک جب تک دہشتگردی کی پالیسی پر قائم ہم کارروائی کیلئے تیار دہشتگردی کو ہوا دی جائیگی توبات چیت کی گنجائش ختم :راج ناتھ سنگھ

 نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے نام لیے بغیر پاکستان کو پھر کارروائی کی دھمکی دی ہے ،ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں  نے کہا کہ نئی دہلی اپنے تحفظ پر کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا،مزید کہا کہ بھارت  بات چیت پر یقین رکھتا ہے ، لیکن اگر کوئی ملک انڈیا کے خلاف دہشتگردی کو ہوا دے گا تو بات چیت کی گنجائش وہیں ختم ہو جاتی ہے ، مزید کہا کہ انڈیا امن پر یقین رکھتا ہے ، انڈیا کبھی جنگ نہیں چاہتا، انڈیا دنیا کے کسی بھی ملک کی زمین پر قبضہ بھی نہیں کرنا چاہتا،انڈیا کسی کو دھمکانا بھی نہیں چاہتا لیکن امن پسندی اور کمزوری میں فرق ہوتا ہے ، یہ ساری دنیا کو سمجھنا چاہیے ، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے یہ واضح کر دیا ہے کہ دہشتگردی کسی بھی ملک کے لیے کسی بھی صورت سٹریٹجک اثاثہ نہیں ہو سکتی،ا نہوں نے کہا کہ جب تک ہمارا پڑوسی ملک دہشتگردی کی ریاستی پالیسی پر قائم رہے گا، ہم دہشتگردی کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کے لیے تیار ہیں، یہ ہم پڑوسی کو بھی بتانا چا ہتے ہیں اور دنیا کو بھی بتانا چاہتے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...