جنوبی افریقا:فائرنگ واقعات میں 27افراد ہلاک

جنوبی افریقا:فائرنگ واقعات میں 27افراد ہلاک

مسلح افراد نے ایک بار پر دھاوا بول کر 17 افراد کو قتل اور 15 کو زخمی کردیا

جوہانسبرگ(اے ایف پی)جنوبی افریقا کے دو بڑے شہروں میں فائرنگ کے دو الگ واقعات میں 27 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق جوہانسبرگ کے مغربی علاقے میں ہفتے کی رات 8 مسلح افراد نے ایک بار پر دھاوا بول کر 17 افراد کو قتل اور 15 کو زخمی کردیا۔ حملہ آوروں نے پہلے باہر موجود افراد پر فائرنگ کی اور پھر بار کے اندر داخل ہوکر گولیاں چلائیں۔ کیپ ٹاؤن کے نواحی علاقے میں تفریحی مقام پر فائرنگ سے 10 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوئے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...