شام :داعش کا حملہ آور سیل پکڑا گیا 4سرغنوں سمیت متعدد ارکان گرفتار
دمشق(اے ایف پی)شام کی سکیورٹی فورسز نے شمالی علاقوں میں داعش سے وابستہ ایک سیل کے چار سرغنوں سمیت متعدد ارکان کو گرفتار کرلیا۔
سرکاری ٹی وی کے مطابق گرفتار افراد اغوا، دھماکا خیز مواد نصب کرنے اور ٹارگٹ کلنگ کی کارروائیوں میں ملوث تھے ۔ فورسز نے رقہ میں سیل کے چار رہنماؤں کو گرفتار کیا، جبکہ حلب، ادلب اور حمص سے بھی کئی ارکان کو حراست میں لیا گیا۔ کارروائی کے دوران دھماکا خیز مواد، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments