نیتن یاہو کا متحدہ عرب امارات کا غیر اعلانیہ دورہ، محمد بن زاید سے ملاقات

نیتن یاہو کا متحدہ عرب امارات کا غیر اعلانیہ دورہ، محمد بن زاید سے ملاقات

یروشلم (اے ایف پی)اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاہو نے اتوار کو اچانک متحدہ عرب امارات کا غیر اعلانیہ ایک روزہ دورہ کیا،

جہاں انہوں نے اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔ اسرائیلی ٹی وی چینلز 12 ، اخبارات ہارٹز اور یروشلم پوسٹ نے دورے کی اطلاع دی۔ وزیراعظم کے دفتر نے فوری طور پر اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے 2020 میں امریکا کی ثالثی میں ابراہیم معاہدوں کے تحت سفارتی تعلقات قائم کیے تھے ۔ چند ہفتے قبل اسرائیلی میڈیا میں رپورٹ سامنے آئی تھی کہ اماراتی صدر نے 7 اکتوبر 2023 کے حملے سے قبل نیتن یاہو کو خبردار کیا تھا، جس کی اسرائیلی وزیراعظم نے تردید کی تھی۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...