لبنان:حزب اللہ سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت کے 2سال مکمل
بیروت(اے ایف پی)حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ اسرائیل گروپ کو ختم کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔
بیروت میں سابق سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت کے 2 سال مکمل ہونے پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکا۔ نعیم قاسم نے کہا کہ اسرائیلی فوج مزاحمت کو ختم اور لبنان پر قبضہ مستحکم کرنے کے اہداف حاصل نہیں کرسکی۔ حسن نصراللہ 27 ستمبر 2024 کو بیروت کے جنوبی مضافات میں اسرائیلی فضائی حملے میں مارے گئے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments