جرمنی:سیاحوں کی بس الٹ گئی 2فلپائنی ہلاک،25 افراد زخمی
فرینکفرٹ(اے ایف پی)جرمنی میں اوکٹو برفیسٹ بیئر فیسٹیول میں شرکت کیلئے جانیوالی سیاحوں کی بس موٹر وے پر الٹنے سے دو فلپائنی شہری ہلاک اور 25افراد شدید زخمی ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق حادثہ اتوار کو علی الصبح پیش آیا، بس میں تقریباً 50فلپائنی سیاح سوار تھے ۔ پولیس حکام نے بتایا کہ بس میونخ میں جاری اوکٹوبرفیسٹ کی جانب جا رہی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments