کنٹر،نورستان کے 2اضلاع میں طالبان رجیم کو پسپائی کا سامنا

کنٹر،نورستان کے 2اضلاع میں طالبان رجیم کو پسپائی کا سامنا

کامدیش میں طالبان کی جانب سے زمینی فورسز اور ڈرونز سے حملہ کیا گیا بھاری جانی نقصان اٹھانے کے بعد طالبان فورسز پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوگئیں بعض افغان علاقے طالبان رجیم سے آزاد کرالئے :اے ایف ایف کا دعویٰ

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک )افغانستان میں طالبان مخالف مسلح گروہ افغانستان فریڈم فرنٹ (اے ایف ایف)نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی سرحد سے ملحقہ صوبوں  کنڑ اور نورستان میں جھڑپوں کے دوران 5 طالبان جنگجو مارے گئے جبکہ 10 زخمی ہوئے ہیں۔یہ علاقہ پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب واقع اور چترال سے متصل ہے ، اے ایف ایف کی جانب سے ’’ایکس‘‘ پر جاری کیے گئے بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کامدیش میں اے ایف ایف کمانڈوز کے مضبوط ٹھکانوں پر طالبان کی جانب سے زمینی فورسز اور ڈرونز کے ذریعے حملہ کیا گیا۔ بھاری جانی نقصان اٹھانے کے بعد طالبان فورسز کو پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔اے ایف ایف نے نورستان کے ضلع کامدیش اور صوبہ کنڑ کے ضلع ناری کے بعض علاقے طالبان کے کنٹرول سے آزاد کروا لیے ہیں۔ جھڑپوں کے دوران اسلحے ، ساز و سامان، ڈرونز اور فوجی مورچوں کی بڑی مقدار بھی اے ایف ایف کمانڈوز کے قبضے میں آ گئی ہے جبکہ طالبان حکومت نے اب تک اپنی جانب ہونے والے جانی نقصانات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...