چین کے 2پانڈے امریکا پہنچ گئے اٹلانٹا چڑیا گھر میں 10برس رہیں گے
واشنگٹن (اے ایف پی)چین کے دو پانڈے پنگ پنگ اور فو شوانگ اتوار کو امریکا پہنچ گئے ۔
دونوں پانڈے 16 گھنٹے کی پرواز کے بعد جارجیا کے شہر اٹلانٹا پہنچے ، جہاں انہیں اٹلانٹا چڑیا گھر میں آئندہ 10 برس رکھا جائے گا۔ پانڈوں کو چینگدو سے چارٹرڈ پرواز کے ذریعے امریکا منتقل کیا گیا۔ دورانِ پرواز ان کیلئے بھاپ میں پکے مکئی کے بن، بانس کی کونپلیں اور گاجریں فراہم کی گئیں۔ دونوں پانڈے 2020 میں پیدا ہوئے تھے ۔ چین کئی دہائیوں سے پانڈوں کو سفارتی تعلقات کے فروغ کیلئے استعمال کرتا رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments