مدینہ منورہ کے گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے میں حوثیوں کے ملوث ہونے کی تصدیق
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی افواج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ 29 ستمبر کو مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملہ کیا گیا۔
جس میں حوثی ملیشیا کے ملوث ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ،گرڈ سٹیشن سے مسجد نبوی کو بھی بجلی فراہم کی جاتی ہے ۔ ترجمان کے مطابق حملہ صبح 5 بجکر 11 منٹ پر کیا گیا، تحقیقات، دستیاب شواہد اور ڈرون کے ملبے کے تجزئیے سے حملے کی منصوبہ بندی اور کارروائی میں حوثیوں کے ملوث ہونے کا تعین ہوا۔ حملے سے بجلی کا ایک ٹرانسفارمر عارضی طور پر غیر فعال ہوا، تاہم مجموعی بجلی کی فراہمی متاثر نہیں ہوئی۔اتحادی افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ روزحوثی باغیوں کی جانب سے مملکت کی جانب فائر کیے گئے دو بیلسٹک میزائل اور 4 ڈرونز کو تباہ کردیا گیا۔ تمام اہداف کو سعودی شہر جازان اور خمیس مشیط کے اوپر فضا میں روک کر تباہ کیا گیا۔ اتحادی افواج نے واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments