وارداتیں:ڈاکوئوں نے شہریوں سے لاکھوں روپے لوٹ لئے

وارداتیں:ڈاکوئوں نے شہریوں سے لاکھوں روپے لوٹ لئے

حامد 5لاکھ 60ہزار ، ذوالفقار 5لاکھ 40ہزار اور موبائل فون سے محروم

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ،موبائل فون ،موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔مصری شاہ میں حامد سے 5لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل، ٹاؤن شپ میں ذوالفقار سے 5لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل، نو لکھا میں اظہر سے 5لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل،گلشن راوی میں اسحاق سے 5لاکھ روپے موبائل اور دیگر سامان ، شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں دانش سے 20 ہزار روپے اور موبائل فون،گجر پورہ کے علاقے میں فیصل سے 10 ہزار روپے اور موبائل چھین لیا گیا۔ برکی سے شہادت ،چوہنگ سے ماجد، گجر پورہ سے حسیب اور شفیق آباد سے امجد کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...