فلم کی شوٹنگ کے دوران پاؤں پھسل گیا،امیتابھ بچن کاگھٹنا زخمی
ممبئی (شوبزڈیسک)بھارت کے سینئر اداکار امیتابھ بچن نے فلم کی شوٹنگ کے دوران گھٹنا زخمی ہونے کا انکشاف کر کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔۔۔
امیتابھ بچن نے ٹی وی پروگرام میں کہاکہ مجھے گزشتہ دنوں شوٹنگ کے دوران میرا پاؤں پھسلا اور میں گر گیا تھا، جس کے سبب میرا گھٹنازخمی ہو گیا۔83 سالہ اداکار نے اپنے زخم کے بارے میں بتاتے ہوئے بائیں گھٹنے کی جانب اشارہ کیا، جس پر ان کے مداحوں نے تشویش کا اظہار کیاہے تاہم بعدازاں امیتابھ بچن نے واضح کیا کہ زخم زیادہ سنگین نہیں ہے ،ڈاکٹر نے انہیں احتیاطاً چند روز زیادہ چلنے پھرنے سے منع کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments