نیو جرسی میں طوفان کے بعد شارک سڑکوں پر تیرنے لگی
ٹرینٹن(نیٹ نیوز)امریکی ریاست نیو جرسی کے ایک ساحلی علاقے میں ہولناک سمندری طوفان کے بعد شہری اس وقت ششدر رہ گئے جب انہوں نے گلیوں میں گاڑیوں کی جگہ ایک شارک کو تیرتے دیکھا۔۔۔
کیمرے میں محفوظ یہ انوکھا منظر ڈریو پروکاسینو نامی ایک شہری نے نیو جرسی کے سرف سٹی کے علاقے میں اپنے موبائل سے ویڈیو کی شکل میں محفوظ کیا، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پانی سے بھری ایک سڑک پر ایک شارک کا پر صاف طور پر اوپر اٹھتا اور گاڑیوں کے راستے پر تیرتا نظر آیا۔ڈرائیو وے سے سمندر کی طرف پیش قدمی کرتے شارک کی ویڈیو بنانے والے شہری کے مطابق شارک تیرتے ہوئے ایک گھر کے گیراج میں غائب ہوئی تھی اور پھر وہاں سے قریبی بارنیگیٹ بے کی سمت چلی گئی۔ماہرین کے مطابق یہ ایک ’’سموتھ ڈاگ فِش‘‘شارک تھی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments