ایشین گیمز ٹیم سکواش ، پاکستا ن کا گولڈ یا سلو ر میڈ ل پکا

ایشین گیمز ٹیم سکواش ، پاکستا ن کا گولڈ یا سلو ر میڈ ل پکا

ایشین گیمز ٹیم سکواش ، پاکستا ن کا گولڈ یا سلو ر میڈ ل پکا سیمی فائنل میں ہانگ کانگ کو 3-1سے شکست دے کر فائنل میں رسائی پالی

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)ایشین گیمز سکواش ٹیم ایونٹ میں پاکستان نے ہانگ کانگ چائنا کو3-1سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ پہلے گیمز میں پاکستان کے نور زمان کو شکست ہوئی اور ہانگ کانگ کے کھلاڑی نے تین ایک سے کامیابی حاصل کی۔دوسرے گیم میں پاکستان کے اشعب عرفان نے مخالف کھلاڑی کو تین صفر سے شکست دیکر مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا۔تیسرا گیم ناصر اقبال اور لائی چیوک میتھو کے درمیان ہوا ،ناصر اقبال پہلا گیم بارہ دس سے ہار گئے لیکن پھر ناصر اقبال نے کم بیک کیا دوسرا اور تیسرا گیم گیارہ تین اور گیارہ نو سے جیت برتری حاصل کی۔چوتھے گیمز میں مقابلہ انتہائی سنسنی خیز رہا، ناصر اقبال نے 14-12 سے جیت کر پاکستان ٹیم کو فائنل میں پہنچا دیا۔ ایشین گیمز میں پاکستان کا دوسرا سلور میڈل یقینی ہوگیا جب کہ فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ملائیشیا یا بھارت سے ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...