ایشوریا رائے کی پیرس فیشن ویک میں شاہانہ انٹری سوشل میڈیا پر وائرل
پیرس (شوبز ڈیسک)بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے پیرس فیشن ویک میں اپنے شاندار انداز میں جلوہ گر ہو کر سب کی توجہ حاصل کر لی۔۔۔
۔ایشوریا رائے بچن نے ’’لی ڈیفائل‘‘شو میں ریمپ واک کی۔انہوں نے ریمپ پر سیاہ مخملی لباس اور ڈائمنڈ سے سجے تاج کے ساتھ شاہانہ انداز میں انٹری دی۔اس موقع پر بھارتی اداکارہ کے خوبصورت بال اور سرخ لپ سٹک کے ساتھ نیا لُک خاص توجہ کا مرکز رہا۔ایشوریا رائے بچن نے شو کے اختتام پر ریمپ پر واک کی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں اور مداح اسے بے حد سراہ رہے ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments