بابر اعظم80ہزارڈالرمیں ڈیزرٹ وائپرز کا حصہ
دبئی (سپورٹس ڈیسک )پاکستان کے سٹار بلے باز بابر اعظم کو ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی20 سیزن 5 کی نیلامی میں 80 ہزار امریکی ڈالر میں ڈیزرٹ وائپرز نے سائن کر لیا۔
اس معاہدے کے ساتھ دنیا کے نمایاں کرکٹرز میں شمار ہونے والے بابر اعظم متحدہ عرب امارات کی فرنچائز لیگ کا حصہ بن گئے ۔ بابر اعظم اس وقت پاکستان میں پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں حصہ لے رہے ہیں اور ملکی ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنی مصروفیات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بابر اعظم کی آئی ایل ٹی20 میں آمد سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں موجود کرکٹ شائقین کی دلچسپی میں بھی اضافہ متوقع ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments