نئی آٹو پالیسی کا مسودہ صنعت کیساتھ شیئرکرنیکا مطالبہ

 نئی آٹو پالیسی کا مسودہ صنعت کیساتھ شیئرکرنیکا مطالبہ

آٹو برآمدات بڑھانے کے لئے سزا نہیں، سہولتیں دی جائیں،پاما

کراچی(این این آئی) آٹوموٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ آٹو برآمدات بڑھانے کیلئے سزا نہیں، سہولیات دی جائیں۔ایک بیان میںپامانے مطالبہ کیا کہ نئی آٹو پالیسی کا مسودہ منظوری سے قبل صنعت کے ساتھ شیئر کیا جائے ۔ ایسوسی ایشن نے پالیسی میں مینوفیکچررز کے خلاف ممکنہ سخت اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔پاما برآمدی اہداف پورے نہ ہونے پر اضافی ٹیرف عائد کرنے اور لائسنس منسوخی کی اطلاعات پر متحرک ہوگئی ہے ۔ اس حوالے سے ڈی جی پاما نے کہا کہ برآمدات بڑھانے کے لیے سزا کے بجائے مراعات اور سہولت کاری کی ضرورت ہے ۔پاما کے مطابق آٹو انڈسٹری برآمدات بڑھانے اور ملکی زرمبادلہ میں اپنا کردار بڑھانے کی اہمیت تسلیم کرتی ہے اور پاکستان کو مسابقتی آٹوموٹیو مینوفیکچرنگ اور برآمدی مرکز بنانے کے لیے تعاون جاری رکھے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...