مرکنٹائل ایکسچینج میں 45ارب روپے کے سودے

مرکنٹائل ایکسچینج میں 45ارب روپے کے سودے

زیادہ کاروبار سونے میں ہوا،مالیت29ارب روپے رہی ،رپورٹ

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں بدھ کو دھاتوں، توانائی، کرنسی معاہدوں، اشاریوں اور زرعی اجناس کی مجموعی کاروباری مالیت 45.902  ارب روپے رہی جبکہ مجموعی طور پر 140,680 لاٹس کا کاروبار ہوا۔سب سے زیادہ کاروبار سونے (29.103 ارب روپے )میں ہوا جس کے بعد نیسڈیک 100(4.473 ارب روپے )، کرنسی معاہدوں (3.609 ارب روپے )، چاندی (2.695 ارب روپے )، خام تیل (2.003 ارب روپے )، تانبہ (1.203 ارب روپے )، ایس اینڈ پی 500 (559.137 ملین روپے )، جاپان ایکویٹی 225 (486.474 ملین روپے )، پلاٹینم (481.929 ملین روپے )، ڈاؤ جونز (157.796 ملین روپے )، برینٹ خام تیل (152.259 ملین روپے ) اور قدرتی گیس (121.037 ملین روپے ) میں کاروبار ریکارڈ کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...