بھارت میں گدھے کو نرسنگ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کردیاگیا
بھوپال(نیٹ نیوز)بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک گدھے کے نام پر نرسنگ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا ۔۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مدھیہ پردیش نرسز رجسٹریشن کونسل کے آن لائن پورٹل اور دستاویزات کی جانچ کے نظام کو آزمانے کیلئے این ایس یو آئی کے ریاستی نائب صدر روی پرمار نے ایک تجربہ کیا، جس کا نتیجہ انہیں شرمندہ کر گیا۔انہوں نے کونسل کے آن لائن پورٹل پر ایک گدھے کی تصویر اپ لوڈ کی۔ اس کے علاوہ نرسنگ کی کسی حقیقی تعلیمی اہلیت کے بغیر جعلی دستاویزات بھی منسلک کیں اور درخواست میں امیدوار کے والد کے نام کی جگہگدھے کا باپ‘‘لکھا۔مقررہ فیس کی ادائیگی ہوتے ہی کونسل کے آن لائن سسٹم نے کسی تصدیق کے بغیر خودکار طریقے سے اسی گدھے کے نام پر عارضی نرسنگ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کردیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments