جی ایم بشیر نے پاکستان کو شوٹنگ میں برانز میڈل دلوا دیا

 جی ایم بشیر نے پاکستان کو شوٹنگ میں برانز میڈل دلوا دیا

جی ایم بشیر نے پاکستان کو شوٹنگ میں برانز میڈل دلوا دیا ایشین گیمز 25میٹرریپڈ فائر پسٹل مقابلہ ، 22پوائنٹس کیساتھ تیسری پوزیشن

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)شوٹر ٖغلام مصطفی بشیر نے پاکستان کو ایشین گیمز میں ایک اور میڈل جتوادیا۔ایشین گیمز شوٹنگ کے مقابلوں میں جی ایم بشیر 25 میٹر ریپیڈ فائر پسٹل کے مقابلوں میں شریک تھے ، وہ میڈل راؤنڈ سے قبل کوالیفائنگ مرحلے کے پہلے روز آٹھویں پوزیشن پر تھے ۔جی ایم بشیر نے دوسرے روز بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھٹی پوزیشن کے ساتھ میڈل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔میڈل راؤنڈ میں جی ایم بشیر مجموعی طور پر 22 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرکے برانز میڈل کے حقدار قرار پائے ۔واضح رہے کہ 3 مرتبہ اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے جی ایم بشیر نے اس سے قبل 2022 میں پاکستان کیلئے ورلڈ چیمپئن شپ کا برانز میڈل بھی جیتا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...