اختیارات کا ناجائز استعمال،ایس ایچ او معطل،3اہلکار گرفتار
2شہریوں کی غیر قانونی حراست،سب انسپکٹر انتظار ،2کانسٹیبلوں کیخلاف ایکشن
لاہور(کرائم رپورٹر) اختیارات کے مبینہ ناجائز استعمال پر ایس ایچ او باٹا پور کو معطل کر دیا گیا جبکہ دو شہریوں کو غیر قانونی حراست میں رکھنے اور ورثا سے رقم طلب کرنے کے الزام میں تین اہلکاروں کو حوالات میں بند کر دیا گیا۔ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق مقدمے کا سامنا کرنے والے اہلکاروں نے دو شہریوں کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا، جبکہ شہریوں کے ورثا سے رقم طلب کرنے کا بھی الزام سامنے آیا،جس پر سب انسپکٹر انتظار احمد، ہیڈ کانسٹیبل وقاص احمد اور کانسٹیبل نعمان یوسف کو حوالات میں بند کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ناقص نگرانی پر ایس ایچ او باٹا پور کو معطل کر کے محکمانہ کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے ۔ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ اختیارات کے ناجائز استعمال پر کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments