برازیل صدارتی انتخاب،کوئی امیدوار اکثریت حاصل نہ کرسکا
فلیویو بولسونارو نے 47 فیصد ، صدر لوئیزانا سیونے 45 فیصد ووٹ لئے 25 اکتوبر کو انتخابات کا دوسرا مرحلہ، کامیابی کی توقع تھی:برازیلین صدر
برازیلیا(اے ایف پی)برازیل کے صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں دائیں بازو کے سینیٹر فلیویو بولسونارو نے صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا پر حیران کن برتری حاصل کرلی، تاہم کوئی امیدوار اکثریت حاصل نہ کرسکا۔ فلیویو بولسونارو نے 47 فیصد جبکہ لوئیز اناسیو لولا دا سلوا نے 45 فیصد ووٹ حاصل کیے ، دونوں 25 اکتوبر کو دوسرے مرحلے میں مدمقابل ہوں گے ۔صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا نے کہا کہ مجھے پہلے مرحلے میں کامیابی کی توقع تھی، تاہم انہوں نے دوسرے مرحلے میں برازیلی عوام کی حمایت حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments