امریکا میں سمندری طوفان ایسیاس شدت اختیار کرنے لگا
واشنگٹن(دنیا نیوز)امریکا میں سمندری طوفان ایسیاس شدت اختیار کرنے لگا، نیشنل ہریکین سینٹر کے مطابق طوفان کی ہواؤں کی رفتار 110 میل فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کے کیٹیگری 3 میں تبدیل ہونے کا امکان ہے ۔
نیشنل ہریکین سینٹر کے مطابق سمندری طوفان آج شام امریکی خلیجی ساحل سے ٹکرا سکتا ہے ، جس کے باعث ساحلی علاقوں میں 7 فٹ تک بلند سمندری لہریں اٹھنے اور 15 انچ تک بارش ہونے کا خدشہ ہے ۔امریکی حکام کے مطابق طوفان کے پیش نظر ساحلی علاقوں میں بڑے پیمانے پر بجلی کی بندش کا خدشہ ہے ، الاباما، فلوریڈا اور جارجیا کے بعض علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments