ٹرمپ ایران پر نئے حملوں بارے ہچکچاہٹ کا شکار ہیں:نیویارک ٹائمز
واشنگٹن (دنیا نیوز)امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی فوج ایران پر 3 روزہ شدید حملوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہے تاہم صدر ٹرمپ تاحال نئے حملوں سے متعلق کشمکش کا شکار ہیں۔
حملوں میں ایران کے میزائل ، ڈرون ذخائر ، ایرانی توانائی کی تنصیبات اور پاسداران انقلاب کے کمانڈ مراکز کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے ۔نیویارک ٹائمز کی جاری ایک رپورٹ کے مطابق ٹرمپ گزشتہ چند ماہ میں ایران اور حوثی ملیشیا کے خلاف حملوں کی 5 تجاویز مسترد کر چکے ہیں، ایران نے جنگ کے بعد اپنے میزائل اور ڈرون نظام کو دوبارہ مضبوط کیا ، امریکا کیلئے خطے میں موجود فوجی اڈوں پر ایرانی حملوں کو روکنا بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے ،ستمبر سے اب تک ایران 13 بحری جہازوں کو نشانہ بنا چکا جس کا امریکا نے کوئی ردعمل نہیں دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments