فرینکفرٹ سے دہلی جانے والی پرواز کا ہائی جیکنگ الرٹ جے پور میں ہنگامی لینڈنگ
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)فرینکفرٹ سے نئی دہلی جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز کو ہائی جیکنگ الرٹ موصول ہونے پر بھارتی شہر جے پور میں ہنگامی طور پر اتار لیا گیا۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز اے آئی 2030 کو بدھ کی صبح ہنگامی صورتحال کے باعث جے پور انٹرنیشنل ایئرپورٹ منتقل کیا گیا، جہاں بوئنگ 787 ڈریم لائنر نے صبح 9 بجکر 35 منٹ پر بحفاظت لینڈنگ کی۔ طیارے میں 250 مسافر سوار تھے ، جنہیں عملے سمیت بحفاظت اتار لیا گیا۔ سکیورٹی اہلکاروں اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے طیارے اور سامان کی تلاشی لی۔ حکام کے مطابق ہائی جیکنگ کوڈ 7500 کا الرٹ پائلٹ سے غلطی سے بٹن دبنے کے باعث جاری ہوا جبکہ بم کی اطلاع بھی افواہ ثابت ہوئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments