اوپن اے آئی کے کانفرنس روم میں خفیہ ریکارڈنگ ڈیوائس نصب کرنے کے الزام میں سعودی انجینئر گرفتار

اوپن اے آئی کے کانفرنس روم میں  خفیہ ریکارڈنگ ڈیوائس نصب کرنے  کے الزام میں سعودی انجینئر گرفتار

واشنگٹن (رائٹرز)امریکی حکام نے اوپن اے آئی کے سعودی نژاد انجینئر عبدالرحمن الفوزان کو کمپنی کے ایگزیکٹو کانفرنس روم میں خفیہ آڈیو ریکارڈنگ ڈیوائس نصب کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق 35 سالہ ملزم جولائی 2025 سے کمپنی میں بطور انجینئر کام کر رہا تھا۔ ایف بی آئی کی شکایت کے مطابق ڈیوائس 28 ستمبر کے آس پاس نصب کی گئی، جو ٹی وی کے پچھلے حصے میں یو ایس بی پورٹ کے ذریعے منسلک تھی۔ کمپنی نے دعویٰ کیا کہ ملازم مزید خفیہ ریکارڈنگ ڈیوائسز نصب کرنے کا ارادہ رکھتا تھا، تاہم حساس ماڈلز، سورس کوڈ یا صارفین کے ڈیٹا تک غیر مجاز رسائی کے شواہد نہیں ملے ۔ ملزم کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے ۔ جرم ثابت ہونے پر اسے پانچ سال قید اور ڈھائی لاکھ ڈالر جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...