بنگلہ دیش:شہریوں کو روس بھیج کر جنگ میں جھونکنے کے الزام میں 2افراد گرفتار
ڈھاکا (اے ایف پی)بنگلہ دیشی پولیس نے شہریوں کو بھاری تنخواہوں والی ملازمتوں کا جھانسہ دے کر یوکرین جنگ میں جھونکنے کے لئے روس بھیجنے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم میزان الرحمان اور ابو طاہر نے کم از کم 30 افراد کو روس منتقل کیا۔ مئی کے اوائل میں روس پہنچنے والے 17 بنگلہ دیشیوں کو معمولی تربیت کے بعد محاذ پر تعینات کیا گیا جہاں پہلے ہی روز وہ مارے گئے ۔ حکام کے مطابق اب تک 20 بنگلہ دیشی شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے ۔ دو افراد فرار ہو کر وطن واپس پہنچ گئے جبکہ دو ماسکو کے ہسپتال میں زیر علاج اور چھ اب بھی محاذ پر موجود ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments