بھارت:دریائے گنگا میں کشتی الٹنے سے 13بچے ہلاک
نئی دہلی(اے ایف پی)بھارتی ریاست بہار میں دریائے گنگا میں کشتی الٹنے سے 13 بچے ہلاک ہوگئے ۔
حکام کے مطابق حادثہ ضلع ویشالی میں پیش آیا، جب کشتی ایک تہوار میں شرکت کے لیے جا رہی تھی۔ضلعی مجسٹریٹ ورشا سنگھ کے مطابق کشتی میں 15 سے 20 افراد سوار تھے ، تاہم مسافروں کی درست تعداد معلوم نہیں ہوسکی۔ ہلاک ہونے والے تمام بچوں کی عمریں 15 سال یا اس سے کم تھیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments