ٹرمپ نے سزائے موت براہ راست دکھانے کا فیصلہ واپس لے لیا

ٹرمپ نے سزائے موت براہ راست دکھانے کا فیصلہ واپس لے لیا

نڈال حسن کو فورٹ ہُڈ میں فائرنگ سکواڈ کے ذریعے سزائے موت دی جائیگی ڈیموکریٹک ،ریپبلکن ، کیتھولک چرچ ،اقوام متحدہ نے فیصلے پر اعتراض کیا تھا

واشنگٹن (اے ایف پی)ٹرمپ نے سزائے موت براہ راست دکھانے کا فیصلہ واپس لے لیا ،امریکی صدر نے فورٹ ہُڈ فوجی اڈے پر فائرنگ کرکے 13 افراد کو ہلاک کرنے والے مجرم نڈال حسن کی سزائے موت براہ راست نشر کرنے کا منصوبہ منسوخ کردیا۔ وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کے اس منصوبے کی امریکا اور دیگر ممالک میں شدید مخالفت ہوئی تھی۔ ڈیموکریٹک،ریپبلکن، کیتھولک چرچ، انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام متحدہ نے بھی فیصلے پر اعتراض کیا تھا۔ ٹرمپ کے مطابق حسن کو 3 دسمبر کو ٹیکساس کے فورٹ ہُڈ میں فائرنگ سکواڈ کے ذریعے سزائے موت دی جائے گی۔ متاثرین کے قریبی اہل خانہ ذاتی طور پر کارروائی دیکھ سکیں گے ۔ یہ 1945 کے بعد امریکی فوج میں فائرنگ سکواڈ کے ذریعے پہلی سزائے موت ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...