لندن میں دو نقاب پوشوں نے نواز شریف کی گاڑی کے شیشے توڑدئیے

لندن میں دو نقاب پوشوں نے  نواز شریف کی گاڑی کے شیشے توڑدئیے

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)لندن میں ایوان فیلڈ کے باہر دو نقاب پوش افراد نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی گاڑی کے شیشے توڑ دئیے ۔

پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو تحویل میں لے لی۔ نواز شریف کی گاڑیوں کے ساتھ یہ تیسرا واقعہ پیش آیا ہے ۔اس سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا پشاور میں سکول کی چھت گرنے کا واقعہ افسوسناک ہے ۔ پنجاب میں نجی سکولوں کی حالت زار سے متعلق مریم نواز پہلے ہی کام کر رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا پاکستان دہشت گردی کے مسئلے کو سمجھتا ہے اور اس کا نوٹس بھی لے رہا ہے ۔اپنی صحت سے متعلق بات کرتے ہوئے نواز شریف نے بتایا میری طبعیت ٹھیک ہے ، اللہ کا شکر ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...