ناروے کے خودمختار دولت فنڈ کو جوہری ہتھیار بنانے والی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی اجازت ملنے کا امکان
اوسلو (اے ایف پی)ناروے کے دنیا کے سب سے بڑے خودمختار دولت فنڈ کو جوہری ہتھیار بنانے والی کمپنیوں میں دوبارہ سرمایہ کاری کی اجازت دینے کی تجویز پیش کردی گئی۔
جمعرات کو جاری سفارشات کے مطابق 2کھرب20ارب ڈالر سے زائد اثاثوں کے حامل فنڈ کو مخصوص شرائط کے تحت جوہری ہتھیار رکھنے والے ممالک اور ناروے کے اتحادیوں کی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی اجازت مل سکتی ہے ۔ اس وقت فنڈ نے ایئربس، بوئنگ، لاک ہیڈ مارٹن اور بی اے ای سسٹمز سمیت 14 کمپنیوں میں سرمایہ کاری پر پابندی عائد کر رکھی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments