پیرا فورس کو درست سمت پر لائیں گے، سفارشی کلچر کا خاتمہ کیا جائیگا : مریم نواز

پیرا فورس کو درست سمت پر لائیں گے، سفارشی کلچر کا خاتمہ کیا جائیگا : مریم نواز

یونیورسٹی آف ساہیوال کا قیام نواز شریف کی کوششوں کا نتیجہ،اساتذہ کے تباد لے کارکردگی کی بنیاد پر میرٹ پر ہونگے طلبہ کو1 لاکھ الیکٹرک بائیکس دی جا رہیں:ساہیوال یونیورسٹی میں خطاب ، پشاور میں طلبہ کی ہلاکتوں پر اظہارافسوس

 لاہور، ساہیوال(سٹاف رپورٹر، نیوزایجنسیاں )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے یونیورسٹی آف ساہیوال میں طلباو طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کر نے کی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کہا ہے کہ پنجاب میں 45ہزار کلو میٹر سڑکیں بنائی ہیں ، تین ہزار الیکٹر ک بسیں چلائی جائیں گی اور صوبہ کی 140تحصیلو ں میں بسیں چلانے کا کام جاری ہے ، صو بہ کو محفوظ پنجاب بنا نا میری ذمہ داری ہے طلباء طالبات کو ایک لاکھ ا لیکٹرک بائیک فراہم کی جارہی ہیں،صوبہ میں مویشی چوری کی 80فیصد وارداتوں پر قابو پا لیا گیا ہے ، خیبر پختوانخوا اور سندھ کے طلبا کیلئے سہولتیں پنجا ب میں دے رہے ہیں ، خیبر پختونخوا میں گورنرراج بندر کے ہاتھ میں ماچس دینے کا انجام ہے۔

یونیورسٹی آف ساہیوال میرے والد سابق وزیر اعظم نواز شریف کی کوششوں کا نتیجہ ہے، مریم نواز شریف نے پیرا فورس کی کارکر دگی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ کہا کہ پیرا فورس کو درست سمت پر لائیں گے، صوبہ بھر کے تمام سکولوں کو اپ گریڈ کر دیا گیا ہے جبکہ معیار تعلیم کو بلند کر نے کے لیے ا ساتذہ کی ٹریننگ جار ی ہے ۔اساتذہ کے تبادلے بھی انکی کارکر دگی کی بنیا دپر میرٹ پر کیے جا ئیں گے اور سفارشی کلچر کا خاتمہ کیا جا ئے گا۔ پنجاب کی واحد حکومت ہے جو عوام کو ہر سہولت ان کی دہلیز پر فراہم کر رہی ہے۔

دریں اثنا وزیراعلیٰ نے رحیم یار خان میں دکاندار پر پیرا افسر کے تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے فوری ایکشن لیااور پیرا افسر کی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو قانون ہاتھ میں لینے اور کسی شہری کے ساتھ پرتشدد رویہ اپنانے کی اجازت نہیں دینگے ،علاوہ ازیں مریم نواز نے پشاور میں سکول کی چھت گرنے سے معصوم طلبہ کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور زخمی بچوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی جبکہ دیہی خواتین کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں مریم نوازنے کہاکہ دیہی خواتین کی عظمت، قربانی اور انتھک محنت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

دیہی خواتین کسان کارڈ،لائیوسٹاک کارڈ،ہمت کارڈ سے مستفید ہو رہی ہیں،دیہی خاتون سمیت ہر عورت کا تحفظ میری ریڈ لائن ہے ۔دوسری طرف سفید چھڑی کے تحفظ کے عالمی دن پر بصارت سے محروم خصوصی افراد کی ہمت، حوصلے ، لگن اور جذبہ و ولولہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ بصارت سے محروم خصوصی افراد کیلئے انکے اہلخانہ اور متعلقہ خصوصی اداروں کی لگن، خلوص اور خدمات قابلِ ستائش ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...