جرمنی :ایئرپورٹ پرمیکسیکو سے آنے والے مسافر کے سامان سے سانپ اور چھپکلیاں برآمد
کولون(اے ایف پی)جرمنی کے کولون ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے میکسیکو سے آنے والے 45 سالہ مسافر کے سامان سے 37 زہریلے سانپ اور 55 چھپکلیاں برآمد کرلیں۔
حکام کے مطابق مسافر کے مشکوک رویے پر منشیات کا ٹیسٹ کیا گیا، جس میں کوکین استعمال کرنے کی نشاندہی ہوئی۔ سامان کی تلاشی کے دوران جانور پلاسٹک کے ڈبوں، شیمپو و کریم کی بوتلوں اور جرابوں میں چھپائے گئے تھے ۔ دوران سفر اور بعد ازاں تقریباً 30 جانور ہلاک ہوگئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments