سرجری کے بعد پہلاخطاب
ویٹیکن سٹی (اے ایف پی)کیتھو لک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو چہاردہم پھیپھڑوں کے کینسر کی سرجری کے بعد پہلی بڑی عوامی تقریب میں شریک ہوگئے
اور سرگرمیاں بتدریج بحال کرنے کا اعلان کیا۔ 71 سالہ پوپ کے دائیں پھیپھڑے کا کچھ حصہ منگل کو روم کے جیمیلی ہسپتال میں آپریشن کے دوران نکالا گیا تھا، جس کے بعد انہیں ہفتے کو ہسپتال سے فارغ کردیا گیا۔ سینٹ پیٹرز اسکوائر میں ہزاروں افراد سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دعاؤں پر لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments