کولمبیا :عجائب گھر سے فن پارے ہٹانے پرسینکڑوں افراد کا احتجاج
بوگوٹا (اے ایف پی)کولمبیا کے قومی عجائب گھر سے حقوق نسواں، ایل جی بی ٹی کیو برادری اور امن عمل سے متعلق فن پارے ہٹانے کے حکومتی فیصلے کے خلاف سینکڑوں افراد نے احتجاج کیا۔
حکومت نے موقف اختیار کیا ہے کہ عجائب گھر کو سیاسی نظریات کی تشہیر کا ذریعہ نہیں بننا چاہیے ۔ مظاہرین نے فیصلے کو ملک کی تاریخی اور ثقافتی یادداشت مٹانے کی کوشش قرار دیا۔ احتجاج ابتدا میں پُرامن رہا، تاہم رات گئے پولیس نے آنسو گیس، اسٹن گرینیڈز اور واٹر کینن استعمال کرکے مظاہرین کو منتشر کردیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments