مغربی کنارے میں سفارتکاروں پر حملے ، یورپی یونین کی شدید مذمت
برسلز(اے ایف پی)یورپی یونین نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کی جانب سے یورپی سفارتکاروں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیل سے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
ہفتے کو اسرائیلی آبادکاروں نے یورپی سفارتکاروں کے قافلے پر حملہ کیا اور فرانس کے ایک 78 سالہ میئر کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ یورپی یونین نے فلسطینیوں، صحافیوں اور زیتون کی فصل کی کٹائی میں مصروف افراد کے خلاف تشدد روکنے پر زور دیا۔ فرانس اور بیلجیئم نے بھی اسرائیل سے حملہ آوروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments